تازہ ترین

وفاقی حکومت کا گلگت بلتستان میں سیاحت کی فروغ کیلئے بڑا فیصلہ۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک /ٹی این این) وفاقی حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلئے نئے مقامات پر مشتمل سفارشات مرتب کر لی ہیں سفارشات کے مطابق گلگت بلتستان میں 24اور خیبر پختونخوا میں 15نئے مقامات سیاحت کیلئے تیار کئے جائیں گے ان مقامات میں بیشتر کیلئے اسی برس جبکہ باقی کیلئے مالی سال 2019-20 کے بجٹ میں فنڈز مختص کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں 24مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے ان مقامات میں ضلع استور کی تحصیل شونٹر میں واقع دیرلئی جھیل ، گھوتم سر پریشنگ، روپال تاراشنگ ،دیامیر میں وادی بونیر ، چلاس، فیری میڈوز، ضلع غذر میں عطر جھیل ، شکر گڑھ بارو سر بیرگل، کیمسٹری جارج ہیوارڈ،گلگت میں کوٹوال جھیل ہراموش، وادی باگروٹ ، ضلع گھانچے میں ہوشے ، تھلے ویلی ، ہنزہ میں التیت سے احمد آباد ٹریک ، بیریٹ جھیل ، شمشال ، ضلع کھرمنگ میں منٹھوکھا آبشار ، خموش آبشار، ضلع نگر میں گپپا، ڈینتر، لربسو جھیل اورضلع سکردو میں وادی طورمک، کت پنا جھیل اور کت پنا صحرا،ژھوق نالہ شامل ہیں اسی طرح خیبر پختونخوا میں15مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے ان مقامات میں چترال میں مادالشٹ،گولین ، بروغل ، کریم آباد، گابور، سوات میں بایون، منکیال، مانسہرہ میں گانول ، وادی سیر شامل ہیں۔

  •  
  • 19
  •  
  •  
  •  
  •  
    19
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*