تازہ ترین

پاکستان خطے میں مستقل پائیدار امن کیلئے کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ کور کمانڈرز کانفرنس کا اعلامیہ

راولپنڈی(ویب ڈیسک/ٹی این این)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت دو سو سترہویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی اندرونی سلامتی اور خطے کی جیو سٹرٹیجک صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں انسداد دہشتگردی کے آپریشنز، پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب اور مشرقی سرحد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں افغان مفاہمتی عمل بھی زیر بحث آیا۔ بھارت کی جانب سے بار بار ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر غور کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاک فوج ملک اور خطے میں دیرپا امن کی کوششیں اور اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔

  •  
  • 4
  •  
  •  
  •  
  •  
    4
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*