تازہ ترین

سہولیات کی عدم دستیابی سے پریشان ضلع شگر کے نواحی گاوں میں طلباء سرکاری اسکول کوخیرباد کہنے پر مجبور۔

شگر(ممتازشگری سے) ہائی کلاسسز چلانے کیلئے نہ اساتذہ ہے نہ کلاس رومزکی سہولت، مڈل سکول دوکوسبڑی کے طلبہ جماعت ہشتم کے بعدتعلیم کوالواع کہنے پرمجبور۔ عوامی نمائندہ رکن اسمبلی سمیت گورنمنٹ سے اساتذہ فراہم کرنے کی اپیل۔ تفصیلات کےمطابق مڈل سکول ڈوکو سبڑی باشہ کے پی ٹی اےکا نئے سال 2019 کے لئے تعلیمی منصوبہ بندی کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی ۔جس میں گزشتہ سال کے سکول سرگرمیوں کو سراہا گیا۔پی ٹی اے ممبران نے ہیڈ ماسٹر محمد حسین پاشا کے قائدانہ تعلیمی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہائی اسوڈنٹس ریشو کے باوجود سکول نے شاندار کارکردگی دکھائی جس پراساتذہ طلبہ، والدین سمیت اقراء فنڈ اور محکمہ تعلیم شگر مبارک کے مستحق ہیں۔مگر رواں سال سکول ہذا کے لئے بہت سی مشکلات درپیش ہیں۔اس سال چالیس سے زیادہ فمیل اسٹوڈنٹس باشہ کے تاریخ میں پہلی بار کلاس نہم میں جا رہے ہیں ۔لھذا موجودہ سٹاف کے ساتھ ہائی سیکشن چلانے کی صورت میں باقی کلاسز کے طلبہ متاثر ہوں گے نہ چلانے کی صورت میں باشہ یونین میں اقراء فنڈ اور محکمہ تعلیم شگر کے تعاون سے پہلی بار فمیل اسٹوڈنٹس کی کثیر تعداد کلاس نہم میں جا رہے ہیں وہ ضائع ہو جائیں گے۔ضائع ہونے کی صورت میں والدین پھر ایک بار بچیوں کی تعلیم کے خلاف ہوں گے اور موجودہ بچیوں سمیت مستقبل میں آنے والے تمام بچیاں بھی تعلیم سے محروم ہوں گے ۔اسلئے ہم اسٹیڈنگ کمیٹی کے چیئرمین رکن قانون ساز اسمبلی جناب عمران ندیم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سکول کی حساسیت، فیڈنگ یونٹس اور UC کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے فی الفور کوئی اضافی تین اساتذہ فراہم کیا جائیں اور ساتھ میں آنے والے ADP میں ضرور سکول ہذا کی ہائی سیکشن کو رکھ کر منظور کروایا جائے ۔تاکہ یونین کونسل کے ہائی کلاسز کے اسٹوڈنٹس ضائع نہ ہوں ۔اور ساتھ میں اقراء فنڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب غلام محمد سدپارہ صاحب اور ان کے پورےٹیم کے گراں قدرتعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ ہذا کے تعاون سے ہی میل فمیل بلخصوص فمیل اسٹوڈنٹس کی تعلیم ممکن ہوئی ہے۔اور ادارہ ہذا سے یہ تقاضا بھی کیا گیا کہ وہ ایک بار پھر سکول ہذا کے اس سنگین تعلیمی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں ۔اور آخر میں DDEشگر جناب حاجی محمد خان صاحب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی ضرورت اور طلبہ وطالبات کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سکول ہذا میں کلاس نہم و دہم کی کلاسزشروع کرنے اور مطلوبہ لوازمات اور ٹیچرز کا انتظام کیا جائے ۔

  •  
  • 8
  •  
  •  
  •  
  •  
    8
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*