تازہ ترین

پاکستان پیپلز پارٹی جی بی کے صدر امجد ایڈوکیٹ نے گلگت بلتستان آئینی صوبے کا مطالبہ کردیا۔

گلگت(چیف رپورٹر)سپریم کورٹ سے امیدیں ہیں کہ وہ گلگت بلتستان کے ساتھ انصاف کرے گا پی پی پی ائینی اسٹیٹس کے لئے جدوجہد کرررہا ہے گلگت بلتستان میں کرپشن کے حوالے سے وزراء نے وائٹ پیپر جاری کردیا ہے اس کے باوجود نیب ریاستی اداروں کی خاموشی معنی خیز ہیں یہ بات پی پی پی کے صدر امجد ایڈوکیٹ نے میڈیا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو ائینی صوبہ بنانا گلگت بلتستان سے زیادہ پاکستان کا فائدہ ہے اس میں جتنی دیر ہوگی اس کا نقصان ہوگا اب وقت ایا ہے کہ اس ھوالے سے سوچا جائے اور فیصلہ کیا جائے ہمیں سپریم کورٹ سے امیدیں وابسطہ ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے حوالے سے اہم فیصلہ کرے گا اور عوامی اواز کو سنے گا اور ایک ایسا جامع فیصلہ دے گا جس سے یہاں کے لوگ ائینی دھارے میں شامل ہوسکے صوبائی حکومت کے کرپشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تین صوبائی وزراء نے اپنے حکومت کے ہی خلاف وائٹ پیپر جاری کردیا ہے اس کے باوجود اداروں کی خاموشی معنی خیز ہے حفیظ الرحمن عمران خان سے زیادہ لاڈلے بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ابھی تک اس کے خلاف تمام اداروں نے انکھیں بند کررکھی ہے جو کہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ظلم ہے۔اس حکومت نے نوکریوں سمیت ٹھیکوں کو جس طرح سے بند بانٹ کیا اس کا رونا ہم گزشتہ تین سالوں سے رو رہے ہیں لیکن اج صوبائی وزراء بھی رونے لگے ہیں اس کے باوجود جن اداروں کو حرکت میں انا چاہئے وہ اپنی انکھیں بند کررکھی ہے جو کہ انہتائی حیرت کی بات ہے سابقہ دور حکومت میں ان اداروں نے ہمیں جس طرح سے سلوک کیا وہ ان ریکارڈ ہے لیکن اج وہ تمام لوگ خاموش ہے۔اج کرپشن کرنے والوں کو پریمیئم دیا جارہا ہے جبکہ بعض افیسران کو گزشتہ تین سالوں سے ایک ہی سیٹ پر بٹھا رکھا ہے اور کھلے عام ٹھیکے فروخت ہورہے ہیں جبکہ نوکریاں فروخت ہورہی ہیں جس کی وجہ سے خودکشیاں تک ہوئی ہے لیکن مجال ہے کوئی ایکشن لے جبکہ حد تو یہ ہے کہ اب تو اداروں کے نام پر بھی کرپشن ہورہی ہیں اور بعض لوگ اداروں کے نام پر ٹھیکے لے رہے ہیں لیکن سب خاموش ہے اگر یہی صورتحال رہی تو عوام باہر نکلے تو پھر کوئی سنھبال نہیں سکے گا۔یہاں پر کرپشن اس لئے زیادہ ہورہی ہیں کہ یہاں انصاف نہیں ہے اگر سپریم کورٹ کی طرح کوئی ادارہ ہوتا تو یہاں کسی کی مجال نہیں ہوتی ہم اس کرپشن کے خلاف جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ حقدار کو اس کا حق مل سکے۔ورنہ کسی صورت خاموش نہیں رہینگے۔

یاد رہے اس پہلے امجد حسین ایڈوکیٹ گلگت بلتستان کو متنازعہ بنیاد پر جموں کشمیر طرز کے سیٹ اپ اور سٹیٹ سجیکٹ کی بحالی کا مسلسل مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

  •  
  • 6
  •  
  •  
  •  
  •  
    6
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*