تازہ ترین

گلگت بلتستان کرپشن کا آماجگاہ اور وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمٰن اداروں کا لاڈلا ہے۔ امجد ایڈوکیٹ

گلگت (پ.ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ تین حکومتی وزراء نے نوکریوں کی فروخت اور حکومتی ناکامیوں کا اعتراف کرلیا کچھ دن بعد ٹھیکوں کی فروخت کا بھی اعتراف کریں گے۔ہم نے کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی تو تحقیقاتی اداروں نے ثبوت مانگا۔ثبوت اکٹھے کرنا تحقیقاتی اداروں کا کام ہے۔کرپشن کے خلاف کسی حکومتی کمیشن کو نہیں مانتے اس لئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے یا پھر نیب تحقیقات کرے۔اب تو تحقیقاتی ادارے آنکھیں کھول لیں اور حفیظ الرحمٰن کو مزید چھوٹ نہ دیں ورنہ ثابت ہوگا کہ حفیظ اداروں کا لاڈلا ہے۔گلگت بلتستان میں عدالتی نظام پوری طرح فعال نہیں ہے ورنہ سر عام کرپشن نہ ہوتی۔عمران خان نے شیخ رشید اور سردار عتیق کے کہنے پر گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کا فیصلہ موخر کر کے زیادتی کی جسے گلگت بلتستان کے عوام کبھی نہيں بھولیں گے۔امید ہے سپریم کورٹ آف پاکستان گلگت بلتستان کو آئینی ۔سیاسی۔جمہوری۔معاشی اور انتظامی حقوق دینے کے حوالے سے واضح فیصلہ دے گی ۔جو کام سیاسی جماعتیں ستر سالوں میں نہیں کر سکیں وہ سپریم کورٹ چند ماہ میں کرنے جارہی ہے جو بہت خوش آئند بات ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کا بلاول بھٹو اور پیپلزپارٹی کی دیگر قیادت کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ حق و سچ کی فتح ہے۔ثابت ہوا کہ نام نہاد تبدیلی سرکار محض بدنیتی کی بنیاد پر انتقامی کارروائی کرنا چاہتی تھی جسے سپریم کورٹ آف پاکستان نے ناکام بنا دیا اور جے آئی ٹی کی بہت ساری بے سر و پا باتوں کو مسترد کر دیا

  •  
  • 7
  •  
  •  
  •  
  •  
    7
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*