چین بحران کے دور سے گزر رہا ہے آرمی جنگ کی صورت حال کیلئے تیار رہنا ہوگا۔ چینی صدر

0 0

بیجنگ (آن لائن/ٹی این این)چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین بحران کے دور سے گزر رہا ہے اور پیپلز لبریشن آرمی یعنی پی ایل اے کو جنگ کی صورت حال کے لیے تیار رہنا ہوگا ، سینٹرل ملیٹری کمیشن کے بیجنگ میں منعقدہ اجلاس میں کمیشن کے چیئرمین شی جنپنگ نے اعلیٰ اہلکاروں کو متنبہ کیا کہ ملک میں کئی طرح کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔
’دا گلوبل ٹائمز‘ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں شی جن پنگ نے کہا کہ ’دنیا بھر میں ایسی تبدیلیاں آ رہی ہیں جو گذشتہ ایک صدی میں نہیں آئی تھیں اور چین اب اس صورت حال میں ہے جس میں اس کے لیے ترقی اور سفارتی مواقع بہت اہم ہیں ، انھوں نے فوجیوں کی تربیت کے لیے ضروری اعلان پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔شی جن پنگ نے کہا کہ ’سبھی فوجی دستوں کو صحیح معنی میں قومی سلامتی کے موضوع اور ترقی کی رفتار کو سمجھنا ہوگا اور ہر طرح کے حالات کے لیے تیار رہنا ہوگا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق چین بحیرۂ جنوبی چین میں اپنی موجودگی ہی نہیں بلکہ کنٹرول بھی بڑھانا چاہتا ہے۔ اس کے امریکہ کے ساتھ تجارت کے مسائل اور تائیوان کے ساتھ رشتے بھی کشیدگی کے دور سے گزر رہے ہیں۔چین اور امریکہ دنیا کی دو بڑی معیشتیں ہیں اور دنیا بھر کے بازار پر کنٹرول رکھنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کے ہاں سے ہونے والی درآمدات پر مزید ٹیکس لگا رہے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website