تازہ ترین

کشمیر سٹیٹ پراپرٹی کا ایک ایک انچ غیر قانونی استعمال سے آزاد کروایا جائے گا۔علی امین خان گنڈاپور

اسلام آباد(صباح نیوز/ٹی این این)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ کشمیراسٹیٹ پراپرٹی کے تمام وسائل اور اثاثے ایک امانت ہیں اور ان وسائل اور اثاثوں کے بہترین استعمال سے آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے جوکہ کشمیریوں کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے ، وہ اسلام آباد میں کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ، اجلاس میں سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان طارق محمود پاشا، جوائیٹ سیکرٹری وزارت امور کشمیر اور کشمیر سٹیٹ پراپرٹی کے حکام نے شرکت کی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر سٹیٹ پراپرٹی کے پاس اربوں روپے کے کمرشل، رہاشی اور زرعی اثاثے ہیں جن سے ایک بڑی تعداد میں آمدن حاصل کی جا سکتی ہے لیکن افسوس سے پچھلی حکومتوں کے ادوار میں ان اثاثوں کی حفاظت و انتظام پر توجہ نہ دی گئی اور زیادہ تر پراپرٹی سے انتہائی محدود آمدن حاصل کی جا رہی ہے ، انہوں نے مزیدکہا کہ اس پراپرٹی سے متعلق قانونی پیچیدگیوں کو بھی ختم کرانے کے لیے بھی لا پروائی کا مظاہرہ کیا گیا۔کشمیر سٹیٹ پراپرٹی کے حکام نے مختلف شہروں میں موجود کمرشل پراپرٹی سے متعلق وفاقی وزیر کو آگاہ کیا جس پر وفاقی وزیر نے حکا م کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ، راولپنڈی ، جہلم ، وزیر آباد اور سیالکوٹ میں موجود کمرشل پالٹس کی آمدن کو بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ، انہوں نے کہا کہ آمدن بڑھانے کے لیے ان پالٹس پر کمرشل پلازوں اور دفاتر کی تعمیر سے متعلق جوائنٹ ونچر و دیگر طریقہ کار کو وضع کرنے کے لیے اور اس سے متعلق قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے رپورٹ جلد از جلد مرتب کر کے آئندہ ہفتے تک وزارت کو ارسال کی جائے ، وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت پورے ملک میں غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھرپور کاروائی کر رہی ہے اورپورے ملک میں اربوں روپے کی سرکاری جائیداد واگزار کرائی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کشمیر سٹیٹ پراپرٹی پر کسی قسم کا ناجائز قبضہ چھڑوانے کے لیے حکومت پنجاب کا تعاون حاصل کیا جائے گا اور کشمیر سٹیٹ پراپرٹی کا ایک ایک انچ غیر قانونی استعمال سے آزاد کروایا جائے گا، وفاقی وزیر نے واضع کیاکہ وزیر امور کشمیر کا منصب ان پر ذمہ داری عائد کرتا ہے کہ وہ کشمیریوں کے اثاثوں اور وسائل کی حفاظت کریں اور ان کے شفاف استعمال کے لیے وہ تما م تر اقدامات کو یقینی بنائیں گے

  •  
  • 6
  •  
  •  
  •  
  •  
    6
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*