تازہ ترین

سکردو میں مخلوط محفل رقص ،موسیقی کی کوشش عوام نے ناکام بنا دیا۔

سکردو(پ،ر) سکردو میں گزشتہ رات کو عبیرفاونڈیشن نامی این جی او کی جانب سے Happy New Year کے نام پر رات گئے 18لڑکیاں اور 8نوجوانوں کو کھرپوچوقلعہ پہنچانے کی کوشش سکرو کے اہلیان چھومک، سیزگرکھور اور چھونپہ کھور کے لوگوں نے ناکام بنا دیا۔ترجمان عوامی ایکشن کمیٹی محمدعلی دلشاد کے مطابق رات گئے مذکورہ این جی او کی جانب سے کھرپوجو قلعے میں نئے سال کی تقریب کے نام پر مخلوط رقص کا اہتمام کیا کیا تھا جسے سکردو کے باشعور عوام نے ناکام بنا دیا۔
اُنکا کہنا تھا کہ ارباب اختیار کی مجرمانہ خاموشی سے ارض بلتستان جو اسلامی اقدار کے امین ہیں اور علماؤں کی دھرتی ہے ،میں اس طرح کے فنکشن کیلئے پرمیشن ملنا اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ انتظامیہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ بلتستان میں اسلامی اقدار کو ختم کرنا چاہتی ہے۔عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے رہنماوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے فوری طور مزکورہ این جی او کے خلاف تادیبی کارروائی عمل کیں لایا جائے بصورت دیگر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کیذمہ داری ارباب اختیار پر عائد ہوگی۔

  •  
  • 419
  •  
  •  
  •  
  •  
    419
    Shares

About TNN-GB

One comment

  1. zahid akhondzada

    اگر آرٹیکل لکھنا چاھوں تو ؟؟؟؟؟؟ پلیز راھنمائی کیجئے

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*