تازہ ترین

جرمنی نے ایران کی فضائی کمپنی مہان ایئر کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی۔

برلن (آن لائن نیوز ڈیسک/ٹی این این) جرمنی نے ایران کی فضائی کمپنی ”مہان ایئر“ کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی پابندیوں کا سامنا کرنے والی ایران کی فضائی کمپنی ”مہان ایئر“ کی پروازوں پر جرمنی نے پابندی عائد کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران سے پاسداران انقلاب کے فوجیوں، جنگجوؤں اور اسلحہ کی شام منتقلی میں ملوث ہے۔
حکام نے مہان ایئر کی میونخ اور ڈسلڈورف شہروں میں پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے ایران کی فضائی کمپنی مہان ایئر کو کچھ عرصہ قبل بلیک لسٹ کردیا تھا۔

  •  
  • 6
  •  
  •  
  •  
  •  
    6
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*