تازہ ترین

ڈسٹرک ہیڈکوارٹر کھرمنگ کے مسلے پر ضلعی انتظامیہ بدمعاشی پر اُتر آئے،خالصہ سرکار کو سرکاری زمین قرار دیکر ہتیانے کا چکرم، عوام میں تشویش کی لہر۔

کھرمنگ( نامہ نگار) ضلع کھرمنگ کی ہیڈکوارٹر کا مسلہ حل کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ معاملات کو مفاہمت سے طے کرنے کیلئے کوشش کرنے کے بجائے ہٹ دھرمی پر اُتر آئے۔ تفصیلات کے مطابق گوہری میدان کے حوالے سے عمائدین گوہری کے ساتھ مذاکرات میں ضلع انتظامیہ نے اس معاملے کو حل کرنے کیلئے مخلصانہ کوشش کرنے کے بجائے عوام کو یہ کہہ کر ڈرایا جارہا ہے کہ یہ زمین چونکہ سرکاری ہے اور سرکار کو خالصہ زمینوں پر حق تصرف حاصل ہے لیکن حکومت زبردستی کے بجائے عوام کی مرضی سے اس میدان کو ضلعی ہیڈکوارٹر کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی اس دھمکی کے بعد اہلیان گوہری اور اہل علاقہ میں شدید غم غصہ پایا جاتا ہے جو کہ کسی بھی وقت مسائل پیدا کرسکتا ہے جس کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ اہلیان گوہری کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں خالصہ زمینوں کے حوالے سے جو بل جمع کی ہوئی ہے پہلے اس پر فیصلہ کریں کیونکہ خالصہ سرکار سے مراد سرکاری زمین نہیں بلکوں سکھوں کے نام سے قدیمی بندبستی میں انداراج کی غلطی ہے۔لیکن گلگت بلتستان کے حکمرا ن زمینوں کیلئے معاضہ نہ دینے کیلئے غلط تشریح کرکے عوامی املاک کو ہتیانا چاہتے ہیں جس کیلئے ہم مزاحمت کریں گے۔

یاد رہے بلتستان ریجن میں خالصہ سرکار کی غلط تشریح کی وجہ سے عوامی املاک کو بغیر کسی معاوضے کے سرکاری قبضے میں لیا جارہا ہے لہذا حکومت کو چاہئے کہ اس حوالے سے جو کمیٹی بنائی تھی اُسے فعال بنائیں اور جلداز جلد اس مسلے کو حل کریں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*