تازہ ترین

عجب بوالعجبی ہے

کے۔ٹو پاکستان کا ہے اور’’ پربت ‘‘پاکستان کا ہے
گلگت بلتستان نہیں پر حصہ پاکستان کا

کارگل پاکستان کا ہے اور سیاچن پاکستان کا ہے
گلگت بلتستان نہیں پر حصہ پاکستان کا

انڈس پاکستان کا ہے اورHighway پاکستان کی ہے
گلگت بلتستان نہیں پر حصہ پاکستان کا

این۔ایل۔آئی اور جی بی فورس دونوں پاکستان کی ہیں
گلگت بلتستان نہیں پر حصہ پاکستان کا

بلتستانی ڈرائی فروٹ اور آلو پاکستانی ہیں
گلگت بلتستان نہیں پر حصہ پاکستان کا

نون لیگ پاکستانی ہے اور ناشاد بلتستانی ہے
گلگت بلتستان نہیں پر حصہ پاکستان کا

راجہ بلتستانی ہیں اور بلتستان کے مہدی شاہ
گلگت بلتستان نہیں پر حصہ پاکستان کا

شنگریلا اور سدپارہ کی جھیلیں پاکستانی ہیں
گلگت بلتستان نہیں پر حصہ پاکستان کا

بامِ جہاں اور دیوسائی بھی دونوں پاکستانی ہیں
گلگت بلتستان نہیں پر حصہ پاکستان کا

منفعتیں جتنی بھی ہیں وہ ساری پاکستانی ہیں
گلگت بلتستان نہیں پر حصہ پاکستان کا

اہلِ عناں کی منطق بھی بس خالص پاکستانی ہے
مٹی پاکستانی نہیں پر پھل بس پاکستانی ہے

ڈاکٹر جابر حسین ماڈل کالج برائے طلبا F10/4 اسلام آباد

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*