تازہ ترین

محکمہ صحت کی جانب سے صحت کے حوالے سے ریفارمز کے تما م دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم۔

سکردو ( نامہ نگار) حکومت کی جانب سے محکمہ صحت میں بہتری کیلئے دعوے تو بلند بانگ کئے جارہے ہیں لیکن عملی طور پر محکمہ صحت کو کوئی پرسان حال نہیں، پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت کی جانب سے صحت ریفارمز کرنے کے تمام دعوے غلط ثابت ہوگئے – مقامی حکومت اور وزراء راما فیسٹیول کی ناکامیوں کو سمیٹنے میں مصروف ۔ دوسری طرف ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال سکردو میں صرف ایک ہی ای این ٹی ڈاکٹرتعینات ہے ، مناسب طبی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے مریض گلگت جانے پر مجبور ہیں۔ صرف ایک ماہ میں گیارہ آپریشن گلگت میں کئے گئے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔
بلتستان سے تعلق رکھنے والے اراکین قانون ساز اسمبلی کا بلتستان کے دیگر مسائل کی طرح اس حوالے سے مکمل خاموشی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ اُن کے نزدیک عوامی مسائل کی کوئی اہمیت نہیں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*