سوست پولیس کی بڑی کاروائی، چینی شراب کے بڑے بیوپارقانون کے سکنجے میں آگیا۔

0 0

سوست (حیدر )گزشتہ چند دنوں سے سوست پولیس کی کامیاب کاروائیوں کی بدولت چینی شراب کی خرید و فروخت میں ملوث کئی افراد کو جیل بھیج دیا گیا۔ فرض شناسی پر سوست پولیس شاباشی کے مستحق ہیں۔ لوگوں کا خیال ہے کہ مشہور زمانہ دیوان ہوٹل کے مالک عسکری نامی شخص سوست بازار میں کھلے عام شراب فروخت کرتا ہے لیکن کبھی پولیس کے ہاتھ نہیں آتا۔ ان کے علاوہ کئی اور افراد شراب فروخت کرتے ہیں۔ گوجال میں شراب اور چرس کے استعمال کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس میں زیادہ تر نوجوان ملوث ہیں۔ گزشتہ چند دنوں سےشراب اور چرس کے کاروبار میں ملوث افراد کی پکڑ دھکڑ سے سوست پولیس کو شاباشی مل رہی ہے۔ لوگوں کایہ بھی خیال ہے کہ شراب اور چرس کے علاوہ افیون کا استعمال بھی شروع ہوگیا ہے جو گوجال کے تمام طبقہ فکر کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ اس حوالے سے یہ ضروری ہوگیا ہے کہ گوجال کے با شعور اور تعلیم یافتہ قوم فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کی مدد کریں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website