تازہ ترین

بھارتی گولیاں کشمیر کے نہتے بہادرآزادی کےمتوالوں کودبانہیں سکتے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی ( ویب ڈیسک / ٹی این این) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی جبرودہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گولیاں نہتے بہادرآزادی کےمتوالوں کودبانہیں سکتیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی جبر و دہشت گردی اور بھارتی قابض افواج کی جانب سے کشمیری شہریوں کو ہدف بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ گولیاں نہتے کشمیر میں بہادر آزادی کے متوالوں کو دبانہیں سکتیں، بھارتی فوج کوپیشہ ورانہ ذمہ داری کا احترام کرناچاہیے۔ یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھی مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی جاری جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر کا تنازع تشدد کے بجائے مذاکرات سے حل ہوسکتا ہے، کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا تعین خود کرنے کی اجازت دی جائے

  •  
  • 11
  •  
  •  
  •  
  •  
    11
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*