تازہ ترین

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اسرائیلی وزیراعظم کے بڑے بیٹے کا فیس بک پیج معطل کر دیا۔

یروشلم(آن لائن نیوز ڈیسک/ٹی این این) مسلم مخالف پوسٹ کرنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے بڑے بیٹے یائر نیتن یاہو کا فیس بک پیج 24 گھنٹے کے لیے معطل کر دیا۔ 2 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے تناظر میں یائر نیتن یاہو نے فیس بک پر لکھا تھا کہ مشرق وسطی میں امن اسی وقت آ سکتا ہے جب تمام مسلمان یہاں سے چلے جائیں، جس پر فیس بک نے اسے آمریت پسندانہ سوچ قرار دیتے ہوئے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی تھی۔ جس کے بعد یائر نیتن یاہو نے اپنی ڈیلیٹ کی گئی پوسٹ کا اسکرین شاٹ فیس بک پر پوسٹ کیا اور ویب سائٹ پر شدید تنقید کی، جس کے بعد ان کا اکائونٹ 24 گھنٹے کے لیے معطل کردیا گیا۔ اس حوالے سے رابطہ کرنے پر فیس بک کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ یائر نیتن یاہو اپنی سوشل میڈیا پوسٹس اور شاہانہ اخراجات کی بنائی پر اکثر تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔

  •  
  • 3
  •  
  •  
  •  
  •  
    3
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*