ضلع شگرمیں قومی شاعر غازی حیدر خان حیدر اماچہ اور مراد علی خان کی یاد میں پُروقار تقریب کا اہتمام۔

0 0

شگر(عابدشگری) غاز ی حیدر خان حیدر اماچہ برصغیر کا پہلا قومی شاعر تھا۔ ان کی شاعری اور تحریک آزادی کی مشن کی وجہ سے ہی بلتستان کے عوام نے آزادی حاصل کی۔وہ مرد حریت تھا اور تاریخ میں ہمیشہ ایک بہادر جری اور سپاہ سالار کے نام سے یاد رہے گا۔انہوں نے غلامی کی زندگی کو گلے لگانے سے دشمن کیساتھ مقابلہ کرنے کا ترجیح دی اور قوم کو آزادی کا تصور دیا۔ان خیالات کا اظہار غازی حیدر خان حیدر اماچہ اور مراد علی خان کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔غازی حیدر خان اماچہ میوزیم شگر میںغازی حید ر خان اور ان کے لخت جگر مراد علیخان کی یاد میں مقالہ نویسی کی تقریب منعقد ہوئی ۔جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین تھا۔تقریب سے بلتستان کے نامور محققین راجہ اعظم خان ،سید عباس کاظمی،غلام حسن لوبسنگ ،عباس کھرگرونگ،جمیل شیخ ، سابق سیکریٹری ہیلتھ راجہ حسن خان اماچہ اور شعراء اخوند محمد حسین حکیم اوروزیر احمدنے غازی حیدر خان کے متعلق مقالات اور کلام پیش کئے۔مقررین نے کہا 1940میں سکردو کے حکمران احمد شاہ کی زوال کے بعد ڈوگروں سے اس خطے کو آزاد کرنے کیلئے شگر کے حکمران حیدر خا ن حیدر کی قیادت میں بلتستان کے تمام راجائوں اور وزیروں نے تحریک آزادی کی مہم پر دستخط کئے۔اورانہوں نے ایک حکمت عملی کے تحت سکھوں اور ڈوگروں کی اس خطے میںمہم جوئی کو روکنے کیلئے اقدامات کئے۔تاہم تمام حکمران اور وزراء غدار نکلے ۔خصوصا کھرمنگ اور خپلو کے حکمرانوں نے ڈوگڑوں کی خوشنودی کیلئے غداری کی ہر حد پار کرلی۔جس کی وجہ سے راجہ حیدر خان حیدر کی فوج کو شکست ہوئی ۔تاہم انہوں نے ان کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے۔ لیکن ان غداروں نے سازش کرکے ان کو گرفتار کرکے ڈوگروں کے ہاتھوں دے دیا۔ اور جموں کے جیل میں قید ہوئے۔ تاہم وہاں کی 30سالہ قید کے دوران بھی انہوں نے قوم کی آزادی کیلئے جدوجہد شاعری کے ذریعے جاری رکھی۔ ان کی شاعری قوم کو ولولہ اور جوش دلاتے والی ہے۔یہی وجہ سے وہ برصغیر کا پہلا قومی شاعر ہے جنہوں نے قوم کی ازادی کیلئے شاعری کی۔تاریخ ہمیشہ ان کو ایک بہادر حکمران اور قوم کا نجات دہندہ کے طور پر یاد رکھیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر نے کہا کہ غازی حیدر خان کی تاریخ اور کارناموں کو سنہری الفاظ مین یاد رکھا جائے گا، اور انہیں تاریخ میںمحفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔ جس کیلئے شگر انتظامیہ غازی حید رخان فائونڈیشن کیساتھ ملکر کام کرینگے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website