اسلام آباد(تحریر نیوز نیٹ ورک) گلگت بلتستان قدرتی طور پر پانی کی فراوانی کے باوجود گرمیوں کے موسم میں بھی گلگت اور سکردو جیسے مصروف شہر میں لوڈشیڈینگ معمول کی بات ہے اور سردیوں کے موسم میں ادارتی بدانتظامی کی وجہ سےیہ مسلہ پہلے ذیادہ پیچیدہ ہوجاتی ہے۔ اس پورے گلگت بلتستان میں بجلی کے نظام کو چلانے کیلئے الیکٹرک انجینئرز کی چالیس پوسٹوں پر کوالیفائیڈ انجینئرز کی تعداد چھ جبکہ پروموٹی انجینئرز کی تعداد چھتیس ہے ۔ ٹیکنکل طریقے سے دیکھاجائے توکوالیفائیڈ اور پروموٹی انجینئرز کے کام میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے ۔
اس حوالے سے اس ایکسپرٹ کا خیال ہے کہ جدید دور کے جدید ٹیکنیل معاملات کوالیفائیڈ انجینئرز ہی بہتر انداز میں سمجھ سکتا ہے لیکں گلگت بلتستان میں پروموٹی انجینئرز کو اہمیت دی جاتی ہے۔ماہرین کا خیال کہنا ہے کہ ایک تو گلگت بلتستان میں بجلی گھر کے ضرورت کے ذیادہ تر مشینری اور سامان بمعہ کیبل چائینہ سے امپورٹ کیا جاتا ہے اور اس میں بھی معیار کے بجائے محکمے کے اعلیٰ عہدے دارن کی ملی بھگت سےسرکاری اثر رسوخ والے ٹھکیداروں کو کنٹریکٹ دیکر کمیشن کم قیمت کے چکر میں غیر معیاری مشینری اور پارٹس کو معیاری قیمت کے مطابق خرید کر بجلی گھروں میں نصب کیا جاتا ہے جو تھوڑا سا پریشر آنے پر خراب ہوجاتے ہیں اور اس خرابی کو دور کرنے کیلئے پروموٹی انجئنیر ہونے کے باوجود چین سے انجنئر آنے کا انتظار کرتے ہیں اس وقت گلگت بلتستان کے ذیادہ تر ہائیڈرو بجلی گھر میںمشنیری کی نتصیب کی ذمہ داری چائنز کو دی ہوئی ہے جو اپنے حساب کے وقت نکال کر آتے ہیں ۔
حکومت گلگت بلتستان اگر بجلی سسٹم میں واقعی تبدیلی کی خواہاں ہے تو فوری طور پر نئے فارغ التحصیل ہونے والے کوالیفائیڈ انجینئرز کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے جس سے جدید طرز کے پاور ہاوٴسز تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر طریقوں سے بجلی پیدا کرنے کی کوشش کرینگے ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا