تازہ ترین

آل پارٹیز کانفرنس خوش آئند ، سیاسی جماعتوں کو باہمی مشاورت سے قومی مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔مولانا سلطان رئیس

گلگت(نامہ نگار خصوصی)گلگت بلتستان کے آئینی حیثیت پر آل پارٹیز کانفرنس خوش آئند اقدام ہے سیاسی جماعتوں کو باہمی مشاورت سے اس مسئلے کا حل نکالنا ہوگا عوامی ایکشن کمیٹی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گی البتہ عوامی مفاد میں جو بھی فیصلہ کیا جائے گا عوامی ایکشن کمیٹی سپورٹ کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار مولانا سلطان رئیس چیرمین عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے حقوق کا تعین گلگت بلتستان کے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اتحاد پر منحصر ہے جب تک تمام جماعتیں وفاقی منشور سے بالاتر ہو کر نہیں سوچیں گے تب تک مسائل حل نہیں ہونگے انہوں نےکہا کہ اس حساس مسئلے پر صرف کانفرنس ناکافی ہیں بلکہ گھر گھر جاکر آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں جو بھی سیاسی جماعت کام کرے گی بھر پور تعاون کریں گے انہوں نےکہا کہ اس بارے میں سب سے زیادہ کردار صوبائی حکومت کا ہونا چاہیے جو کہ ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا۔

  •  
  • 32
  •  
  •  
  •  
  •  
    32
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*