76 لیگی رہنمائوں اورسرکاری افسران کےخلاف،نیب نے سخت اقدامات کرنے کیلئے کمر کس لی

0 0

لاہور(مانٹیرنگ ڈیسک/ٹی. این این)حکومت پنجاب نے پنجاب ہائوس اسلام آباد کے نادہندگان کی فہرست جاری کردی،76 لیگی رہنمائوں اورسرکاری آفیسرز کی جانب 6 کروڑ روپے سے زائدرقم واجب الاداہے۔
حکومت پنجاب نے دیگرصوبوں میں قائم پنجاب ہاؤسز کے ڈیفالٹرز کی بھی لسٹ مانگ لی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ اداروں کو لیگی رہنماؤں کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیدیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب ہائوس اسلام آبادکے نادہندگان کے مزید نام سامنے آگئے ،عامرغازی کے ذمہ 2لاکھ70ہزار ،سابق اٹارنی جنرل اشتراوصاف کے 6لاکھ،نبیل اعوان کے 25 لاکھ 97ہزار،خرم رشید کے 22 لاکھ ،ملک ذوالفقار کے 2 لاکھ 87 ہزار،معظم علی کے 29 لاکھ،کے نادھندہ نکلے۔ مجاہدشیردل کے 12 لاکھ 87 ہزار،چودھری کبیرکے 22لاکھ56ہزار اورغفارجلیل کے ذمہ 12لاکھ64ہزار واجب الادا ہیں ،آصف کرمانی، پرویزرشید،مصطفی رمدے ،انوشہ رحمان ،زبیرگل اوردیگرکے ذمہ لاکھوں روپے واجبات کاحکومت پہلے ہی اعلان کرچکی ہے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website