عوام ایکشن کمیٹی نے سپریم کورٹ سے انصاف نہ ملنے کی صورت میں ملک گیر جدوجہد کے آغاز کا عندیہ دے دیا۔

0 0

گلگت(تحریر نیوز نیٹ ورک) سپریم کورٹ آف پاکستان بھی گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کو واضح کرنے میں ناکام رہی حالیہ پیشیاں اور اور متوقع فیصلہ 1999 کے فیصلے کو سبوتاز کریگا اس ضمن میں الجہاد ٹرسٹ کے اس فیصلے پر عملدرآمد کیلئے عوام کو سڑکوں پر نکالنے والے ماخوذ ہونگے۔ پرانے پیکج کو نئے نام سے دوبارہ لانے کی وفاقی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے تحریک انصاف گلگت بلتستان کی قیادت اپنا کردار ادا کرے ورنہ کسی بھی غیرقانونی پیکج کے لائے جانے کے بعد کا احتجاجی سلسلہ پارٹی ساکھ کو بگاڑنے موجب بنے گا گلگت بلتستان صوبائی حکومت آئینی حیثیت کے تعین کے بارے وفاق میں عوامی نمائندگی کرے مثبت نمائندگی کی صورت میں عوامی ایکشن کمیٹی مکمل تعاون کرے گی گلگت بلتستان اس وقت کسی اور آرڈر کا متحمل نہیں ہوسکتا جس کیلئے ضروری ہے کہ حکومتی سطح پر تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مشترکہ رائے قائم کی جائے ۔ان خیالات کا اظہار مولانا سلطان رئیس چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ اس بار گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے ملک گیر جدوجہد کا آغاز کریں گے گلگت بلتستان اسمبلی کے بعض ممبران اس اہم مسئلے پر بھی سیاست کرتے ہیں جو عوام سے یکجہتی کیلئے گھڑی باغ نہیں آسکتے وہ اسلام آباد پارلیمنٹ کے باھر دھرنے کی بات کرتے ہیں کوئی پارٹی یا فرد اس قومی مسئلے پر اسلام آباد جانے کا ارادہ کریگی تو بھی اختلافات بھلا کر بھرپور ساتھ دیں گے لیکن یہ بازو بھی ہم نے آزمائے ہیں وقت آنے پر یہ کام بھی عوامی ایکشن کمیٹی ہی کرکے دیکھائے گی

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website