کرپشن ایک ناسور ہے جسے ختم کئے بغیر معاشرے میں تعمیر و ترقی ممکن نہیں۔ ڈی سی شگر

0 0

شگر(عابدشگری)ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین نے کہا ہے کہ کرپشن ایک ناسور ہے جسے ختم کئے بغیر معاشرے میں تعمیر و ترقی ممکن نہیں۔کرپشن سے پاک پاکستان ہم سب کا مشن ہے۔کرپشن کی خاتمے کیلئے ہر ایک کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر آفس شگر میں عالمی اینٹی کرپشن ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ کرپشن معاشرے کی تعمیر و ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔کرپشن کی وجہ سے حقدار حق سے محروم رہ جاتے ہیں اور کسی بھی معاشرے کی بہتر تعمیر وترقی کیلئے کرپشن کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ کرپشن کا مطلب صرف رشوت اور بے ایمانی ہی نہیں بلکہ سرکاری کاموں میں کوتاہی غفلت بھی سب سے بڑی کرپشن ہے ۔تعلیم کی وجہ سے کرپشن میں کمی واقع ضرورہوا ہے تاہم ہمارا معاشرے کرپشن سے مکمل پاک نہیں ہوا۔بعض افراد کرپشن کو باعث فخر اور اسے روزمرہ کیلئیب لازم و ملزوم سمجھتا ہے۔ہمیں ایسے افراد اور اہلکاروں کو حوصلہ شکنی کرنی ہوگی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website