سکردو(پ،ر)پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سینیر رکن اور کالم نگار سید محمد عباس کاظمی نے ڈاکٹر اقبال موجودہ وزیر تعمیرات عامہ گلگت بلتستان کے اس بیان کو ایک حقیقت اور سچ قرار دیا ہے جس میں انہوں نے خود اپنی پارٹی اور حکومت مسلم لیگ ن کا گلگت بلتستان بارے منافقانہ پالیسی جو گلگت بلتستان کے بیس لاکھ شہریوں کے ساتھ بنیادی حقوق کے سلسلے میں روا رکھا ہے ۔ یہ صاف گوئی اور اخلاقی جراء ت جس کا مظاہرہ ڈاکٹر صاحب نے کیا ہے وہ قابل ستائش اور ان کے بلند حوصلہ کا ثبوت ہے ۔ عباس کاظمی نے کہا کہ ڈاکٹر اقبال صاحب کا یہ سچا اور کھرا بیان پاکستان مسلم لیگ ن کے وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان کی مقامی حکومت خصوصا وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن کا گلگت بلتستان بارے بغض اور بد نیتی کے خلاف کھلی گواہی ہے ۔ ہم ڈاکٹر اقبال ساحب کو اس حقیقت بیانی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ایسا سچ اور کھرے الفاظ میں بولنے اور اپنی قیادت پر تنقید کرنے والوں کی جگہ ہمارے ملک میں صرف پاکستان تحریک انصاف ہے جہاں آپ بغیر کسی روک ٹوک کے اپنے چیرمین جناب عمران خان صاحب پر بھی تنقید کرسکتے ہیں۔ لہذا میں اپنی طرف سے اور گلگت بلتستان کے ہزاروں انصافیوں کی طرف سے ڈاکٹر اقبال صاحب کو یہ چند دن کی وزارت چھوڑکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں۔تاکہ وہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے اپنے علاقے کی خدمت کے لئے قدم بڑھائیں ۔ مجھے امید ہے کہ ڈاکٹر اقبال صاحب تحریک انصاف کے ہزاروں ممبروں کی دعوت کو قبول کرتے ہوے اپنے نئے سیاسی منزل پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔ آخر میں ڈاکٹر صاحب کے لیے ایک مصرع : کبھی ہم بھی تم بھی تھے آشنا تجھے یاد ہو کہ نہ یاد ہو۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا