ضلع نگر میں 37پرانے منصوبوں پر کام جاری، جبکہ 23نئے منصو بے ٹینڈر اور منظوری کے آخری مراحل میں ہیں۔ ایکس این نگر

0 0

نگر (اقبال راجوا)37پرانے منصوبوں پر کام جاری جبکہ 23نئے منصو بے کوئی ٹینڈر مراحل میں تو کوئی منظوری کے آخری مراحل میں ہے جن کی کل لاگت دو ارب تہتر کروڑ 43لاکھ روپے ہے ،جبکہ 37بڑے اسکیموں پر جاری کام کی کڑی نگرانی کی جاری ہے ۔ ایگزیکٹیو انجینئیر بی اینڈ آر نگر ارشاد حسین کا میڈیا سے بات چیت ۔ انہوں نے مذید بتایا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر میں فی الحال3 دفاتر پر کام شروع ہو چکا ہے تا ہم ان کے اپنے محکمے کے دفتر کے لئے منظوری اگلے سال دی جائے گی۔ ان سکیموں کے زریعے ضلع نگر میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا،انہوں نے کہا کہ عوام سے خصوصی تعاون کی مذید توقع ہے عوام کی شکایات کو اولین فرصت میں حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ضلع ہنزہ سے علیٰحدگی کے دوران کل 58سٹاف میں سے ضلع نگر کو صرف 14سٹاف دئے گئے ۔ تاہم اگلے ماہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں بنی کمیٹی چھوٹے سکیل کی ملازمتوں کو مشتہر کر کے ٹیسٹ انٹر ویو لی جائے گی جس سے سٹاف کی کمی کا مسئلہ کسی حد تک حل ہوجائے گا۔ ٹیکنیکل اسٹاف کی کمی کے سبب دفتر ی امور کی انجام دہی کے مسائل پیش آرہے ہیں تا ہم منصوبوں کی تعمیر و تکمیل کی نگرانی کے حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں کر سکتے ہیں ۔ ٹھیکیداروں سے بھرپور طریقے سے مقررہ معیار کے حساب سے کام لینے کے منصوبے پر ایس ڈی اوز اور سب انجینئیرز بھر پور توجہ دے رہے ہیں ۔ ان تمام منصوبوں میں سب سے بڑا منصوبہ ہیڈ کوراٹر چھلت سٹی بر ویلی روڑ منصوبہ ہے جس پرمکمل توجہ سے نگرانی کرر ہے ہیں ۔ معاوضوں کے ادئیگی کے حوالے سے ادارے نے اپنا دفتری کام مکمل کر لیا ہے جبکہ ڈی سی نگر جوں ہی ایوارڈ پاس کریں گے عوام الناس کو ادائیگی شروع کی جائے گیامید ہے مارچ تک تمام ادائیگیاں مکمل کر لی جائینگی ۔ مردہ منصوبوں پر کام کے حوالے سے سوال پر ایگزیکٹیو انجینئیر نے کہا کہ تما م نگرخاص واٹر سپلائی لائین اور تربٹیو داس بر ویلی کے حوالے سے تحقیقاتی دستاویزات اور ان منصوبوںپر ماموور انجینئیرز سے متعلق مطلوبہ معلومات مکمل کرنے کے بعد آگے بھجوا دیا گیا ہے امید ہے اگلے مرحلے کے اقدامات کے لئے بہت جلد ہدایات ملیں گے جس پر وقت ضایع کئے بغیر کام کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ٹھیکیداروں کوادائیگیوں کے لئے پیپرا قوانین کے مطابق کام کی تکمیل کی مکمل رپورٹ کے بعد ادائیگی یقینی بنائی جاتی اس کے علاوہ ادائیگی کا کوئی اور جواز نہیں ہے۔ میں خود ان منصوبوں کی نگرانی کے لئے ہفتے دو یاتین مرتبہ کام کی جگہ جاتا ہوںاور تسلی کرتا ہوں ۔ ارادہ ہے کہ لوگ ہمیں ہمارے اچھے کاموں کی وجہ سے پہچان لیں ااور یاد بھی رکھیں اس لئے کوشش ہوتی ہے کہ ہر کام کو اپنی ضمیر کے اطمینان کے مطابق مکمل کر لوں ۔ انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا ہے ترقیاتی منصوبوں کی بھر پور تکمیل کے لئے اپنی تعاون اور کام پر خصوصی توجہ رکھتے ہوئے ادارے سے مکمل رابطے میں رہیں ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website