تازہ ترین

ضلع شگر میں لینڈ مافیا نے قبرستانوں پر قبضہ کرنا شروع کردیا۔

شگر(تحریر نیوز نیٹ ورک)شگر گلاب پور میں بااثر قبضہ مافیا سرگرم ،قبرستانوں پر قبضہ شروع،رات کو قبرستان پر پانی چھوڑ کر قبرستان کی نقشہ تبدیل کرنے کی کوشش،جبکہ مرحومین کو بھی دفنانے سے منع کرنے لگے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد نصیب ،شیر علی اور دیگر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں قبرستانوں تحفظ کیا جارہا ہے جبکہ گلاب پور شگرمیں قبرستانوں پر قبضہ کرکے تجاوزات کررہے ہیں۔ جبکہ شگر انتظامیہ بااثر قبضہ مافیا کیخلاف کوئی اقدامات نہیں کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شگر گلاب پور میں دو افراد پر مشتمل قبضہ مافیا سرگرم ہوگیا جوکہ زمینوں کی بڑھتی ہویئی قیمتیں دیکھ کرعلاقے کی قدیمی قبرستان پر قبضہ کرکے تجاوازات کررہے ہیں۔انہوں نے قبرستان پر زبردستی تجوازات کرکے دکانیں تعمیر کیا ہے جبکہ مزید تعمیرات بھی کرنے کا پروگرام ہے۔ان لوگوں کی جانب سے مرحومین کو مذکورہ قبرستان پر دفن کرنے سے منع بھی کیا جارہا ہے حالانکہ یہ اہل علاقہ کا قدیمی قبرستان ہے جس میں سینکڑوں افراد مدفون ہے جس میں اولاد رسول کی قبریں بھی شامل ہے۔تاہم زمینوں کی بڑھتی ہوئی قیمتیں دیکھ کر لوگ حواس باختہ ہے اور مقدس زمینوں پر قابض ہوررہے ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گلاب پور کے قبرستان کو قبضہ مافیا سے آزاد کرایا جائے۔

  •  
  • 6
  •  
  •  
  •  
  •  
    6
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*