تازہ ترین

بلتستان کے ایک کسان نےدو کنال زرعی اراضی دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

شگر(عابدشگری)بین باشہ شگر کے ایک شخص نے دیامر بھاشہ ڈیم فنڈز کیلئے دو کنال اراضی دینے کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق بین باشہ شگر کے رہائشی محمد وزیر نے کہا ہے کہ بین باشہ کیلئے اس سال اے ڈی پی میں ایک سول ڈسپنسری کی منظوری ہوئی ہے۔جس کیلئے آئندہ آنے والے سال میں تعمیرات شروع ہونگے۔انہوں نے اس ڈسپنسری کیلئے مین روڈ پر واقع اپنے قیمتی اراضی میں سے دوکنال اراضی مفت دینے اور اس زمین کی معاوضے کو ڈیم فنڈز میں دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا میں ایک غریب آدمی ہوں ۔ڈیم فنڈز کیلئے چندہ دینا چاہتا ہوں لہذا ڈسپنسری کو میرے زمین پر بناکر اس کی معاوضے کو ڈیم فنڈز میں جمع کیا جائے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان،چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ثاقب نثار اور ڈی ایچ او شگر سے کہا ہے کہ ڈسپنسری کو ان کی مفت دی گئی زمین پر بناکر معاوضہ ڈیم فنڈ میں جمع کرکے ان کی خواہش کو پورا کیا جائے۔

  •  
  • 8
  •  
  •  
  •  
  •  
    8
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*