تازہ ترین

محکمہ برقیات ضلع شگر کے حکام نے بجلی کی غیر منصفانہ تقسیم روکنے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے کمر کس لی۔

شگر(عابدشگری) محکمہ برقیات شگر کے حکام نے بجلی کی غیر منصفانہ تقسیم روکنے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے کمر کس لئے۔رات کی اوقات میں بجلی کی بھاری آلات استعمال کرنے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات شگر کے سربراہ شاکر علی کی ہدایات پر محکمہ برقیات شگر کے حکام نے رات کی اوقات میں بجلی کی بھاری آلات کے استعمال کیخلاف آپریشن کا آزا کردیا۔ اس سلسلے میں رات کے اوقات میں مختلف گروپ کی شکل میں مختلف چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔یہ چیکنگ شگر کی عمائدین اور محکمہ برقیات کے حکام کے درمیان ہونے والے اہم اجلاس کے بعد کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ رات کی اوقات میں شہریوں کو بجلی کی بھاری آلات کی استعمال کی ممانعت ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے گا۔ شگر میں بجلی لوڈ منیجمنٹ کے سلسلے میں ایگزیکٹیو انجینئرواٹر اینڈ پاور شگر شاکر حسین اور عمائدین یونین کونسل مرکنجہ اور یونین کونسل مرہ پی کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد ہوا۔جس میں نالے میں پانی کی کمی کی وجہ سے بجلی کی پیداور میں کمی کی وجہ سے بجلی کی فراہمی میں پیش آنے والے مشکلات کے بارے میں گفت وشیند ہوئی ۔عمائدین کے ایگزیکٹیو انجینئرکو بتایا کہ چونکہ شگر نالے کے پانی کے حقوق یونین کونسل مرکنجہ اور یونین کونسل مرہ پی کا ہے ۔ اورجب ٹینکی اور پائپ میں پانی کی سٹوریج کے لیے نالے کا پانی بند کیا جاتا ہے ان دونوں یونین کونسلوں کے عوام متاثر ہوتے ہیں اور دیگر علاقوں کے لئے بجلی کی لائینیں ہماری آباد ی کے درمیان سے گزرتی ہے تو شاخ تراشی سے ہمارے درختوں کو نقصان پہنچتا ہے ۔ لہٰذا ان دونوں یونین کونسلوں میںبجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے ۔ اور بجلی کا لوڈ کم کرنے کے لئے ہم محکمہ واٹر اینڈ پاور سے بھر پور تعاون کرینگے۔ جس پر ایگزیکٹیو انجینئر صاحب نے تعاون کی صورت میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا وعدہ فرمایا ۔ اور آپس میں مشاورت سے ذیل فیصلے کیئے گئے ۔محکمہ تمام ٹرانسفارمر کا موجودہ لوڈ نو ٹ کرینگے اور آگہی مہم کے ذریعے لوگوںکو بتایا جائے گا کہ میٹر سے آوٹ لائن کے ذریعے بجلی چوری سے باز آجائے اور ہر گھر میں انرجی سیور ، LED لائٹ ااستعمال کریں اور شام 5 بجے سے رات 9بجے تک بھاری برقی آلات مثلاً ہیٹر، گیزر ، اوون وغیرہ استعمال نہ کیے جائیں۔ ہفتے کے بعد ان پر عمل نہ ہوا تو محکمہ کی طرف سے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جائے گی جو اچانک گائوں کے ٹرانسفارمر ز اور گھروں کا بجلی لوڈ چیک کرینگے اور پہلی دفعہ خلاف ورزی کرنے والوں کا بجلی ایک ہفتہ کے لئے کاٹ دی جائیگی۔ اور دوسری دفعہ خلاف ورزی کرنے پر ایک ہفتہ بجلی کاٹنے کے علاوہ بھاری جرمانہ بھی عائدکیا جائے گا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*