تازہ ترین

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم خان سواتی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد( ویب ڈیسک) میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر نے وزیر اعظم عمران خان نے استعفیٰ دے دیا۔اُنہوں نے اپنا استعفی وزیر اعظم کو پیش کیا جسے وزیر اعظم عمران خان نے قبول کرلیا۔
واضح رہے اعظم سواتی کے خلاف آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔چیف جسٹس نےگزشتہ سماعت پراعظم سواتی کے خلاف آرٹیکل 62 ون ایف کی کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔اس سے قبل سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی شکیل دی تھی جس نے اعظم سواتی کی جاییداد اور اثاثوں کی تحقیقات کی۔ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں اعظم سواتی کو قصور وار قرار دیا اور کہا کہ وفاقی وزیر نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔رپورٹ کے مطابق اعظم سواتی نے اختیارات کا غلط استعمال کیا جب کہ ان کے ساتھ خصوصی سلوک کیا گیا۔ اعظم سواتی نے نیاز محمد کی فیملی کے ساتھ غیر ضروری اختیارات کا استعمال کیا جب کہ اعظم سواتی کے لیے اثرو رسوخ کا بھی استعمال کیا گیا۔جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غریبوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا جب کہ اعظم سواتی کے ساتھ خصوصی سلوک اور اثرو رسوخ کا استعمال کیا گیا۔

  •  
  • 2
  •  
  •  
  •  
  •  
    2
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*