تازہ ترین

کرتارپور کورڈور مستقبل میں امن و آشتی اور محبت کی راہداری ثابت ہوگا۔ امریکن سکھ کمیونٹی

اسلام آباد(مانیٹرینگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری سے امریکہ میں سکھوں کی تنظیم Sikhs of America کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے کرتار پور راہداری کھولنے اور سہولیات کی فراہمی کے منصوبہ کے افتتاح پر حکومت پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔
وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خیرسگالی کے جذبے کے جواب میں نیک تمناؤں کا پیغام لائے ہیں۔ بابا جی گرنانک کے دربار صاحب تک رسائی سے بڑا کسی سکھ کے لیے کوئی تحفہ نہیں ہو سکتا۔ چاہتے ہیں کرتار پور راہداری امن و آشتی اور محبت کی راہداری ثابت ہو۔
فواد چودھری نے اس موقع پر کہا کہ دیگر مذاہب کا احترام اسلام اور دستور پاکستان کا وعدہ ہے۔ کرتارپور راہداری کا قیام امن کا پیغام ہے۔ امن ہی وہ واحد راستہ ہے جس پر چل کر دونوں ممالک غربت سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نوجوت سنگھ سدھو کا وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پاکستان آنا نئی تاریخ رقم کر گیا۔ خون بہانے سے نفرتیں بڑھ سکتی ہیں امن نہیں، سرحد کے دونوں اطراف امن پسندوں کو کردار ادا کرنا ہو گا۔وفد میں جسدیپ سنگھ چیئرمین Sikhs of America اور رمیش سنگھ چیئرمین پاکستان سکھ کونسل شامل تھے۔ اس موقع پر احسن بھون ممبر پاکستان بار کونسل اور امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے رہنما ساجد تارڑ بھی موجود تھے۔

  •  
  • 5
  •  
  •  
  •  
  •  
    5
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*