تازہ ترین

گلگت چترال روڈ کو سی پیک میں شامل کیا جائے گا۔گورنر کا وزیر مواصلات سے ملاقات میں فیصلہ۔

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)گلگت تاچترال تا چکدرہ روڑ کو سی پیک میں شامل کرنے کے لیئے سفارشات بھیجی گئی ہیں ہم اہم منصوبے کوشامل کرائیں گے۔ این ایچ اے کی اگلے اجلاس کے ایجنڈے میں اس میگا منصوبے کی باقائدہ منظوری کے لیئے سرفہرست شامل کیا گیاہے اور کم وقت میں اس منصوبے کو مکمل کیا جائے گا تاکہ گلگت بلتستان کے عوام قراقرم ہائے وے کے ساتھ ایک اور متبادل روڑ سے بھی مستفید ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیرمملکت مواصلات مرادسعید نےگورنر گلگت بلتستان راجہ جلا ل حسین مقپون سے ملاقات میں کی۔ اُنکا کہنا تھا کہ گورنر گلگت بلتستان کی درخواست پر قراقرم ہائے وے کے کمپن سیش کی مد میں بقایہ معاوضوں کو جلد ادا کیا جائے گا تاکہ متاثرین کے مالی مشکلات کو دور کیاجا سکے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ گلگت تا سکردو روڑ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور کمپن سیشن بھی جلد از جلد ادا کیا جائے گا اور گلگت بلتستان میں دیگر اہم مواصلاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیئے وفاقی حکومت اپنے سارے وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپو ن کی بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات ۔ملاقات میں گلگت بلتستان میں بی آئی ایس پی کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔گورنر گلگت بلتستان نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان پاکستان کے دور دراز علاقوں میں شامل ہوتا ہے اور اس علاقے کے غریبو ں اور بیواوں کی مالی مشکلات دور کرنے کے لیئے بی آئی ایس پی کا کوٹہ بڑھایا جائے ۔ چیئرپرسن نے کہاگلگت بلتستان کے غریبوں اور بیواوں کے مسائل کو حل کرنے لے لیئے کوٹہ بڑھایا جائے گا اور مارچ کے مہینے سے دوبار ہ سروے کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ مستحق لوگ اس پروگرام کا حصہ بنیں اور اس پروگرام میںشفافایت کو یقینی بنایا جائے گا۔

  •  
  • 6
  •  
  •  
  •  
  •  
    6
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*