تازہ ترین

فورس کمانڈر گلگت بلتستان کا دورہ کھرمنگ،سکردو کرگل کوریڈور کی بحالی کے حوالےسے بڑی خوشخبری سُنا دی۔

کھرمنگ(تحریرنیوز نیٹ ورک) فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود نے ضلع کھرمنگ لائن آف کنٹرول کے آخری گاوں گنگنی تک کا دورہ کیا۔ اُن نے ہمرا ہ ضلع کھرمنگ انتظامیہ کے ساتھ اہم سیاسی اور عسکری شخصیات بھی موجود تھے۔ میجر جنرل احسان محمود جب کنگنی پہچنے تو عوام میں گھل مل گئے اور عمائدین نے ساتھ خصوصی ملاقات بھی کی ۔ اس موقع پر عوامی خوشیاں دیکھنے کے لائق تھے عوام نے میجر جنرل احسان محمود کے اخلاق اور عوام سے محبت دیکھ کر جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے ۔ عوام نے میجر جنرل احسان کے محمود کے سامنے اپنے دیرنہ مسائل اور ضلعی انتظامیہ کی لاپروائی اور غیرذمہ داریوں کے حوالے سے شکایتوں کے انبھار لگا دئے۔
فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود میں جنگ سے متاثر خاندانوں کے مسائل سُنے اور متاثرین کو حکومت کے زیر استعمال زمینوں کے معاوضوں کی عدم ادائیگی کے حوالے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کی اور عوام سے کہا کہ جو زمینیں سول حکومت کے زیر استعمال ہے اُن زمینوں کے معاوضوں کی ادائیگیوں کے حوالے سے چیف سیکرٹیری کو درخواست دیں وہ ذاتی طور پر بھی اس حوالے سے کوشش کرے گا۔ اور جو زمینیں آرمی کے زیر استعمال ہیں اُنکا فوری طور پر معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔اُنہوں 12 گھرانوں پر مشتمل متاثرین کے کفالت کیلئے 18 گھرانوں کے برابر مفت راشن دینے کا اعلان کیا اور آرمی کے زیر استعمال10 کنال زرعی زمینوں کو فوری طور ہر عوام کے حوالے کرنے اور آرمی کے زیر استعمال مزید 72 کنال زرعی زمینوں کو گرمیوں کی آمد سے پہلے عوام کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا۔
اس موقع پر اُنہوں نے گلگت بلتستان اُنہوں نے ہزاروں منقسم لداخ اور بلتستان کو کرگل سکردو روڈ کی بحالی کے حوالے سے بہت جلد خوشخبری سُنانے کا بھی اعلان کردیا۔ اسی طرح گزشہ روز سکردو میں بھی جب اُن سے سکردو کرگل کوریڈور کی بحالی کے حوالے سے سوال کیا تو اُنہوں نے کہا کہ بلکل یہ سڑک کھل جانا چاہئے اور ہم اس سڑک کی بحالی اور منقسم خاندانوں کے مسائل کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں اور اس حوالے سے بہت جلد اہلیان بلتستان کو خوشخبری سُنا دیا جائے گا۔
یاد رہے کرتارپور کوریڈور کھلنے اور سکھوں کیلئے سرحدیں ختم ہونے کے بعد جہاں افواج پاکستان کا اس حوالے سے کردار کو خوب سراہا جارہا ہے وہیں کرگل سکردو روڈکی بحالی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نئی نسل نے ایک ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک زبردست کمپئن لاونچ کی ہے اور اس وقت فیس بُک اور ٹیوٹر پر سکردو کرگل سڑک کی بحالی کے حوالے سے طوفان کی طرح پوسٹ کیا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر گزشتہ ایک ہفتے میں کئی ہزار لوگوں نے حکومت پاکستان اور ہندوستان سے گلگت بلتستان کے منقسم خاندانوں کو ملانے اور واہگہ اور مظفر آباد کی طرح تجارت کیلئے سڑکیں کھولنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جبکہ کرگل کے عوام نے سکردو کی طرف لانگ مارچ کا اعلان بھی کیا ہوا ہے۔ایسے میں فورس کمانڈر گلگت بلتستان کا بروقت عوام سے وعدہ یقینا عوام کے درمیان آرمی سے محبت میں مزید اضافہ ہوگا کیونکہ گلگت بلتستان کی سول حکومت اس اہم مسلے کو کوئی ایشو ہی نہیں سمجھتے حالانکہ اس اہم مسلے کی حل کیلئے اس وقت گزشتہ داہائیوں سے عوام کا مطالبہ رہے ہیں اور پاکستان مخالف قوتوں کو اس طرح کے مسائل کا سہارا لیکر پاکستان کے خلاف منفی پروپگنڈہ کرنے کا بھر موقع مل رہا ہے۔ میجر جنرل احسان محمود کے اس حوصلہ افزاء اقدام کے بعد دنیا بھر کیلئے محبت اور امن کا ایک اور پیغام جائے گا جو کہ پاکستان دشمن عناصر کے منہ پر ایک طانچہ بھی ثابت ہوگا۔

  •  
  • 347
  •  
  •  
  •  
  •  
    347
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*