تازہ ترین

گزشتہ رات گلگت میں سابق ایم ڈی نیٹکو کے گھر پر خوفناک آتشزدگی،ریسکیو والے سوتے رہ گئے۔

گلگت (چیف رپورٹر)محلہ ڈاکپورہ گلگت میں سابق جی ایم نیٹکو سید شرف الدین کاظمی کے گھر میں رات کے پہر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 گلگت کے عملے نے انتہائی لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔ فون پر رات کے تین بجے کسی نے کال رسیو کرنے کی زحمت گوارا نہ کی جس پر دلربرداشتہ ہو کر اہلیان محلہ خود ریسکیو آفس گلگت پہنچے تو گیٹ اندر سے بند تھا۔۔ متعدد بار دستک دینے کے باوجود جب اندر سے کوئی نہیں آیا ، جس پر دیوار پھلانگ کر اندر گئے تو سارا عملہ خرگوش کی نیند سو رہا تھا۔ انھیں خود نیند دے اٹھا کر بتایا گیا۔ اس دوران اہلیان محلہ نے خود آگ بھجانے کا کام تیز کر دیا۔ ریسکیو کے عملے نے وہاں بتایا کہ چھوٹی گاڑی خراب ہے اور بڑا ٹرک پارکنگ سے نکالنے میں پندرہ منٹ لگ گئے۔ اہلیان محلہ ڈاکپورہ و متاثرہ خاندان نے ہوم سیکرٹری۔ ڈی سی اور ڈی جی رینجیز سے شفٹ انچارچ اور متعلقہ ریسکیو حکام کو آدھا گھنٹا دیر بعد رسپانس دینے۔۔اور اس مجرمانہ لاپرواہی کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا ازالہ کرنے اور متعلقہ افراد کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  •  
  • 6
  •  
  •  
  •  
  •  
    6
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*