تازہ ترین

وادی گنجی سیاحتی مقام ، انتظامیہ کی غفلت اور منتخب سیاسی راہنماؤں کی ناکامی .

روندو(نامہ نگار)  بلتستان کے قدرتی بڑے جنگلوں پہ نظر ڈالی جائے تو وادی گنجی میں موجود جنگل سر فہرست نظر آتا ھے. تحصیل روندو سے منتخب لیڈروں کا تعلق بھی اسی وادی سے رہا ہے. جب ہم وادی گنجی اور اس میں موجود سیاحتی مقام پہ نظر ڈالتے ہیں تو کئی سالوں سے مختلف حکومتی پارٹیوں میں رہنے والے راہنماؤں کی کارکردگی ، واضح دیکھائی دیتی ھے. اس مقام تک پہنچنے کیلئے تین گھنٹے کی مسافت طے کرنی پڑتی ہے. مقامی لوگوں کی شکایت ہے کہ سیاسی منتخب راہنماؤں اور انتظامیہ نے کبھی اس طرف دھیان ہی نہیں دیا. ان کا مطالبہ تھا کہ حکومت روڑ اور بجلی کا منصوبہ رکھے. وادی گنجی میں موجود جنگل کے درمیان کئی قدرتی جھیلیں ہیں. اس کے ساتھ ساتھ سر سبز پہاڑ اور میدان اس کی حسن کو دو بالا کر دیتی ہیں.

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*