تازہ ترین

سپریم کورٹ کےاحکامات نظر انداز،ضلع شگر کے نجی سکولوں میں سردیوں کے چھٹیوں کی فیس وصولی کا انکشاف۔

شگر(نامہ نگار)سول سوسائٹی شگر کے رہنماء اشرف حسین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے واضح احکامات کے بائوجود پرائیویٹ سکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں کی فیس کی وصولی جاری ہے۔جوکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی احکامات کی خلاف ورزی اور غریب والدین پر ظلم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی واضح احکامات کے بعد ملک بھر کے پرائیویٹ سکولوں کے طلباء و طالبات سے وصول کئے گئے فیس کی رقم واپس کی جارہی ہے تاہم گلگت بلتستان خصوصا ضلع شگر کے مختلف پرائیویٹ سکولوں میں بچوں سے فیسوں کی وصولی جاری ہے۔اور انہیں روکنے ٹوکنے والا کوئی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کاورٹ کے احکامات ملک بھر کے سکولوں اور شہریوں پر لاگو ہوتا ہے۔ لہذا ان سکولوں کو بھی فیس وصولی کا اختیار نہیں۔اور وصول کرنے والے سپریم کورٹ کے حکم عدولی میں آتے ہیں۔اس سلسلے مین ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی مکمل خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو سپریم کورٹ کی احکامات پر عملدرآمد کیلئے اپنا کردار اداکرنا چاہئے اور سکولوں کے انتظامیہ کو فیس وصولی سے روکنا چاہئے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پرائیویٹ سکولوں کو فیس وصولی سے روکنے کیلئے اقدامات کریں ورنہ سول سوسائٹی اس کیخلاف احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*