نگر(نامہ نگار خصوصی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کل وادئ نگر کا دورہ کیا۔نگر آمد پر ننے بچوں نے اُنہیں پھولوں کے گلدستے پیش کرکے خوش آمدید کیا ۔ اُنکی آمد پر ضلع نگر سے تعلق رکھنے والے رکن قانون ساز اسمبلی جاوید حسین سمیت دیگر سنئیر رہنماوں نے روائتی رقص پیش کرکے اُنکا استقبال کیا۔ اس موقع پر اُنہوں نے پارٹی کے جیالوں اور کارکنوں سے ملاقات کیں اور پارٹی کنونشن سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہمیں بہت خوش ہوں کہ مجھے آج نگر آنے کا موقع ملا ہے۔اسلئے کہ آپ نے بائی الیکشنز میں پارٹی کے پرچم کو تھام کے جتوایا اور پورے پاکستان کو بتایا کہ پیپلز پارٹی آج بھی زندہ ہے۔انہوں مزید کہا کہ ہمارا اور آپ کا رشتہ آج کا نہیں بلکہ یہ رشتہ نسلوں کا ،محبت کا،وفا کا،جدو جہد اور قربانی کا رشتہ ہے اور گلگت بلتستان نے ہمیشہ پاکستان اور جمہوریت کے لئے قربانی دی ہے۔
