تازہ ترین

ضلع شگر میں سب ٹریژری آفس نے پنشنرز کیلئے خدمات کا آغاز کردیا۔

شگر(عابدشگری)سب ٹریژری آفس نے شگر کی پنشنرز کیلئے سروس کا آغاز کردیا۔ پیر کے دن سے شگر کے پنشنر ز کو شگر سے پنشن فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔شگر میں پنشن کی فراہمی کے بعد سے بزرگ شہریوں اور ضعیف پنشنرز کو سکردو پنشن کیلئے خوار ہونے کی زحمت سے نجات مل جائے گا۔ٹریژری آفیسر شگر منصور احمد کی ذاتی کوششوں کی وجہ سے ضلع شگر کو دیگر نوزائید اضلاع کی نسبت سب سے پہلے پنشن کی فراہمی کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔سٹاف کی کمی کے بائوجود ٹریژری آفس شگر نے پنشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری کردیا۔جبکہ دیگر نوزائید اضلاع نے سٹاف کی کمی کا بہانہ بناکر ابھی تک پنشن کی فراہمی کا انکار کیا ہوا ہے جبکہ ضلع شگر کے سب ٹریژری آفیسر نے بزرگ پنشنرز کی تکالیف کو دیکھتے ہوئے ان کی سہولیات کیلئے یہ سروس کوشروع کردیا ہے۔ پنشنرز حضرات نے بھی ٹریژری آفیسر کی اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے شگر کی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل قراردیتے ہوئے ان کا شکریہ اداکیا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*