تازہ ترین

انتظامیہ کی نااہلی ٹرانسپورٹروں نے اپنے من مانیاں شروع کردی شگر کے عوام شدید مشکلات میں پھنس گئے

سکردو(تحریر نیوز نیٹ ورک)سکردو سے گلاب پور سروس فراھم کرنے والی نجی ٹرانسپورٹ کمپنی شاھین ٹریولز کی من مانیاں عروج پر ہے اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیتے ہوئے معاملے کو حل کرنے کیلئے اقدامات کیا جائے یہ بات سید حنیف شاہ خطیب نوربخشہ جامع مسجد وزیر پور حاجی باقر سرکردہ وزیر پور شاہد حسین شوشل ورکر وزیر پور و دیگر نے اپنے مشرکہ بیان کہا انہوں نے کہا کہ مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا۔
طلباء مریض اور مسافر سڑکوں اور رلنے لگے ہیں
کمپنی کی طرف سے ٹائم ٹیبل بھی مقرر نہیں
صبح دیر سے روانہ ھونے کی وجہ سے ھسپتالوں میں مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ واپسی پر بھی ٹائم ٹیبل کی پاسداری نہیں کی جاتی جسکی وجہ سے بہت سے مسافر اپنے گھروں کو نھیں پہنچ پاتے جسکی وجہ سے انھیں سکردو کے ھوٹلز میں ٹھرنا پڑتا ھے۔مسافروں کا کہنا ھے کہ شاھین ٹریولز کے دفتر کے باہر نمائشی طور پر ٹائم ٹیبل کا اشتہار لگایا گیا ھے۔لیکن اسکی پاسداری بلکل بھی نھیں ھوتی۔جبکہ روزانہ روانہ ھونے والی گاڑیوں کی کوئی تعداد بھی مقرر نھیں کبھی صرف تین گاڑیاں روانہ ھوتی ھیں جسکی وجہ سے گاڑیوں میں گنجائش سے زیادہ مسافر بٹھا دئیے جاتے ھیں جبکہ بھت سے طلباء اپنے تعلیمی اداروں اور امتحانوں میں بھی نھیں پھنچ پاتے۔۔ علاقہ کی عوام نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے۔جبکہ نیٹکو سمیت دیگر کمپنیوں سے علاقے میں سروس چلانے کیلئے اقدامات کیا جائے

  •  
  • 5
  •  
  •  
  •  
  •  
    5
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*