تازہ ترین

سپریم کورٹ کو مطلوب وزیر سیاحت فدا خان کی گلگت میں موجودگی کے باوجود ،عدالت سے جھوٹ بولنے کا انکشاف۔

اسلام آباد(تحریر نیوز نیٹ ورک) میڈیا رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فدا حسین کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ کے عملے سے بدتمیزی پر ازخود نوٹس کی سماعت صوبائی وزیر کی عدم موجودگی کی بنا پر 3 دسمبر تک کےلئے ملتوی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نے لاہور رجسٹری میں ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ کو بتایا گیا کہ وزیر سیاحت فدا خان ملک سے باہر ہیں اور 29 نومبر کو واپس آئیں گے۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ‘فدا حسین کے آنے پر 3 دسمبر کو اسلام آباد میں سماعت کریں گے اور انشا اللہ یہ کیس چلے گا۔اس کے ساتھ ہی عدالت عظمیٰ نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
جبکہ گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فدا خان گلگت میں موجود ہیں اور آج ہی اُنہوں نے سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے معاملے پر اپنے قریبی ساتھیوں اور مسلم لیگ ن کے رہنماوں سے ملاقات کی ہے۔آج صبح وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے سیکرٹیری حاجی ثناء اللہ خان سے وزیر قانون اورنگزیب ایڈوکیٹ اور وزیر سیاحت فدا خان نے اُن کے دفتر میں اس معاملے پر مشاورت کیلئے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن کے ایک سوشل میڈیا کارکن نے تصویرں عین اُسی وقت فیس بُک اپلوڈ کردیا تھا جب سپریم کورٹ لاہور بنچ میں اس کیس کی سماعت ہورہی تھی۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اُنہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان کو بھی جھوٹ بول کر گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

  •  
  • 52
  •  
  •  
  •  
  •  
    52
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*