تازہ ترین

قومی کانفرنس کیلئے گلگت میں جگہ نہ دینا خطے میں بڑھتے شعور سے خائف قوتوں کی ناکامی ہے۔مولانا سلطان رئیس

گلگت (سٹی رپورٹر ) قومی کانفرنس کیلئے گلگت میں جگہ فراہم نہ کرنا گلگت بلتستان میں بڑھتے شعور سے خائف قوتوں کی ناکامی ہے.تعلیمی اداروں میں ناچ گانے کو روز کا معمول بنانے والے پر امن قومی کانفرنس کیلئے اجازت نہ دیکر قوم سے غداری کر بیٹھے ہیں اس پروگرام میں رکاوٹ بننے والے تمام افراد کا محاسبہ ہونا چاہیئے ورنہ بند کمروں میں ہونے والے قومی آگاہی کانفرنسز چوک چوراہوں پر عوامی جلسوں کی صورت میں ہونگے.اب وہ وقت نہیں رہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو آگاہی سے دور رکھا جائے گا اب گلگت بلتستان کے نوجوان باشعور ہوچکے ہیں گلی کوچوں میں آگاہی مہم کو منشور بنایا جائے گاگلگت بلتستان کے لوگوں کے مثبت اور جائز آئینی حقوق کے مطالبے کو انتشار کے طرف لیکر جانے والے مملکت پاکستان سے مخلص نہیں ہیں.گلگت بلتستان انتظامیہ اور دیگر اداروں میں موجود ایسے ملک دشمن عناصر کا فوری طور پر احتساب کیا جائے جن کے مذموم مقاصد اور عوام دشمن فیصلوں کی وجہ سے گلگت بلتستان کے پرامن نوجوانوں میں اشتعال پیدا ہورہا ہے.ان خیالات کا اظہار مولانا سلطان رئیس چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی نے یوتھ اویرننس فورم کے ساتھ نشست میں کی انہوں نے نوجوانوں سے پرامن رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ را اور موساد کے ایجنٹ انتظامیہ میں موجود ہیں جو گلگت بلتستان کے عوام اور نوجوانوں کو دیوار سے لگا کر نوجوانوں میں ملک مخالفت جذبات پیدا کررہے ہیں جن کا سب نے مل کر مقابلہ کرنا ہےانہوں نےکہا کہ پورے ملک میں واحد خطہ زمین ہے گلگت بلتستان کا جہاں سے آج تک غدار پیدا نہیں ہوا وہی ایک عرصے تک فرقہ واریت کا بیج بونے والے آج انہیں میں غدار تلاش کر رہے ہیں

  •  
  • 40
  •  
  •  
  •  
  •  
    40
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*