تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر ضلع نگر نے ضلعی ہیڈکوارٹر کے دفاتر کی تعمیر کا حکم دے دیا۔

نگر( اقبال راجوا) ضلعی ہیڈ کوارٹر نگر کی ضلعی دفاتر کی تعمیرات کے لئے ضلع کونسل کے انجینئر منصوبہ بندی کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر نگر کمال الدین قمر شہزاد۔ انہوں نے پروگریسئیو انجمن امامیہ کے ایک وفد سے ان کے دفتر میں ملاقاات کے دوارن ضلعی ہیڈ کوارٹر میں دفاتر کی تعمیرات کے حوالے سے بات چیت ۔ اس ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر میں فی الحال ڈپٹی کمشنر نگر کے دفتر کے لئے لے آئوٹ لگایا گیا ہے جبکہ باقی دفاتر کے لئے ابھی تک کوئی منصوبہ فائنل نہیں کیا گیا ہے ۔ ضلعی ہیڈ کوارٹر میں منصوبہ بندی کے ساتھ دفاتر کی تعمیرات کے لئے ضلع کونسل اور محکمہء تعمیرات عامہ کے انجینئیر کا م کر رہے ہیں ۔ ضلع نگر کا ہیڈ کوارٹر مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر کمال الدین قمر شہزاد نے وفد کو یقین دہانی کرا دی کہ ہیڈ کوارٹر میں دفاتر کی تعمیرات کے لئے ورک پلان پلانے کے لئے محکمہء تعمیرات عامہ کے انجینئیر سے بھرپور مدد لیا جائے گا ۔وفد نے ڈپٹی کمشنر کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ضلع نگر میں اسسٹنٹ کمشنر رہنے کا یہی فائدہ ہو ا ہے کہ آپ ضلع نگر کے تمامسائل سے آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لئے اپنی تمام ترتجربہ کاری بروئے کار لائیں گے۔

  • 4
  •  
  •  
  •  
  •  
    4
    Shares
  •  
    4
    Shares
  • 4
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*