تازہ ترین

وفاقی کابینہ نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلہ کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ کچھ اہم فیصلے کیے گئے اور گزشتہ فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلہ کے معاہدے جبکہ پاکستان اور نائیجیریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے فروغ کی بھی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اورسری لنکا کے درمیان کوسٹ گارڈ جبکہ پاک سوڈان سیاحت اور جنگلی حیات کے تحفظ کے معاہدہ کی منظوری دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے نجی سیلولر کمپنی کے ساتھ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ٹیلنٹ پروگرام معاہدہ کی منظوری بھی دی۔ اجلاس میں اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک آف پاکستان کے درمیان معاہدہ کی منظوری دے دی گئی۔وفاقی کابینہ نے انجینئرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈ ختم کرنے کا سابقہ حکومت کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بورڈ کو مزید فعال بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ فیصلوں کی بھی توثیق کی۔
اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اسد عمر نے چین کے ساتھ معاہدوں کی تفصیل سے کابینہ کو آگاہ کیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں پر بھی کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے حالیہ احتجاج میں ہونے والے نقصانات اور معاوضوں کی ادائیگی سے متعلق کابینہ کو آگاہ کیا۔

  •  
  • 3
  •  
  •  
  •  
  •  
    3
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*