تازہ ترین

ممبر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی اور رہنما پاکستان پیپلزپارٹی جاوید حسین گرفتار۔

گلگت (تحریر نیوزنیٹ ورک) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے خلاف عدم اعتماد تحریک کے سرگرم رہنما اور گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ممبر نگر سے تعلق رکھنے والےجاوید حسین کو پولیس نے گرفتار کرلیا گیا۔ اُن کے اوپر 4ستمبر 2018کو سوست ڈرائی پورٹ میں ہنگامہ آرائی کرنے کسٹم حکام اور پورٹ انتظامیہ کے خلاف دھمکی آمیز زبان استعمال کرنے کے الزام میں ڈپٹی کلکٹر کسٹم سوست ،کسٹم انتظامیہ اور این ایل سی کی جانب سے رکن اسمبلی جاوید حسین سمیت دیگرافراد کے خلاف سوست پولیس اسٹیشن میں تین الگ الگ ایف آئی آر کا اندراج کرایا تھا ان میں سے ایک ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی تھی ایف آئی آر میں نامزد رکن اسمبلی جاوید حسین اوردیگرافراد نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی تھی جمعرات کے روز صبح 8بجے رکن اسمبلی جاویدحسین نے ایف آئی آر میں نامزد دیگر 9افراد امپورٹر اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدرمحمد اسماعیل ،سینئر نائب صدر محمد اقبال ،سید شہزاد،سابق ممبر ضلع کونسل منظوربگورو،سابق ممبر بلدیہ رمضان علی ،عرفان ،حاجت،صداقت ،عسکری عرف موٹو کے ہمراہ پولیس انوسٹی گیشن ونگ گلگت میں پیش ہوئے اور پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پیپلزپارٹی کے سوشل میڈیا ٹیم کے مطابق اُنہیں کسی نے گرفتار نہیں کیا بلکہ اُنہوں نے خود قانون اور عدلیہ کا احترام کرتے ہوئے دیگر 8 افراد سے گرفتاری دی ہے۔اُنکا کہنا ہے کہ جاوید حسین کے خلاف پرچہ ضلع نگر میںکے مزدوروں کیلئے آواز بلند کرنے پر کاٹی گئی ہے اور ہم خود عدالت میں پیش ہوگئے عدالت نے آج ان سب کو جوڈیشل کر کے جیل بھیج دیے ہیں۔

  •  
  • 10
  •  
  •  
  •  
  •  
    10
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*