تازہ ترین

آسیہ بی بی پاکستان میں ہی موجود ہے،دفتر خارجہ نے میڈیا کی خبروں کو مسترد کردیا۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک)دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان میں ہی موجود ہے اور بیرون ملک روانگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان میں ہی موجود ہے اور بیرون ملک روانگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے آسیہ مسیح کی بیرون ملک روانگی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیڈلائنز بنانے کے لئے جعلی خبروں کی اشاعت وطیرہ بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسیہ بی بی کے ملک چھوڑ جانے کی خبر انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ آسیہ بی بی کا کیس بہت حساس معاملہ ہے، میڈیا کے ایک حصے سے کہتا ہوں کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

  •  
  • 4
  •  
  •  
  •  
  •  
    4
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*