تازہ ترین

ضلع کھرمنگ محکمہ صحت میں بھرتیوں کیلئے جعلی سرٹیفیکیٹ جمع کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج۔

کھرمنگ (قاسم قاسمی)کھرمنگ محکمہ صحت میں جعلی سرٹیفیکیٹ جمع کرنے والوں پر ایف آئی آر درج۔تفصیلات کے مطابق کھرمنگ محکمہ ہیلتھ میں پچھلے دنوں ہونے والے ٹیسٹ انٹریوو میں جعلی سرٹیفیکیٹ جمع کر کے اور سیاسی اثرورسوخ حاصل کر کے دائی کے پوسٹ پر اپوائنٹ ہونے والے مسماہ (ب) دختر مرزا مقیم گراخ پر سول عدالت کھرمنگ کی جانب ایف آئی آر کرنے کا حکم دیا گیا۔مذکورہ پوسٹ پر محکمہ صحت کھرمنگ کی جانب سے مسماہ (ب) دختر مرزا کو بحثیت دائی تعین کیا گیا جس کی سرٹیفکیٹ کو سول کورٹ کھرمنگ میں چیلنج کیا جو کی کئی ماہ سے زیر سماعت تھا کئی پیشی ہونے کے بعد آج عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مسماہ (ب) دختر مرزا پر مقدمہ علت نمبر 11/18 بجرائم 420 465 468 471 تحت ایف آئی آر درج کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔اس پوسٹ کے لئے اسی علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک اور لڑکی نے بھی درخوست دی تھی جس کے پاس میٹرک سائنس اور دائی کے ٹریننگ کا سند موجود ہونے کے باوجود نظر انداز کرتے ہوئے آٹھویں پاس لڑکی کو تعین کیا گیا جس سے محکمہ صحت کے میرٹ کا تو جنازہ نکل ہی گیا ساتھ میں دونمبری کرنے والوں کو بھی عبرت کا نشان بنانے کے لئے عدالت کی جانب سے فیصلہ بھی آیا۔ دو نمبری کا انتہا یہ ہے کہ مذکورہ جعلی سرٹیفکیٹ ہولڈر مسماہ (ب) دختر مرزا کا تعلق کھرمنگ گراخ سے ہے جبکہ سرٹیفیکیٹ گرلز مڈل سکول گنوخ سے لیا گیا ہے گراخ ایک الگ یونین کونسل میں آتا ہے جبکہ گنوخ کوئی اور یونین کونسل میں آتا ہے جبکہ جعلی سرٹیفیکٹ دینے والوں کے خلاف بھی کاروائی کرنے کا حکم دیا تھا اس کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ جعلی سرٹیفکیٹ مرحوم استاد محمد قاسم حمزی گوند کے زریعے ایشو کیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے زرائع کے مطابق مرحوم ماسٹر محمد قاسم کبھی بھی گنوخ میں بحیثیت استاد ڈیوٹی دیا ہی نہیں ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ دونمبری کرنے والے دونمبری میں انتہائی چالاک نظر آتے ہیں یہاں یہ بات واضح کرنا انتہائی ضروری ہے کہ ماسٹر محمد قاسم کا نام استعمال کرنے کا اصل مقصد انکوئری ہونے کی صورت میں سرٹیفیکیٹ جاری کرنے والوں کو بچانا تھا جو کہ کامیاب ہوتے نظر آتے ہیں

  •  
  • 4
  •  
  •  
  •  
  •  
    4
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*