تازہ ترین

تحریک انصاف کی حکومت کا بین الاقوامی رحمت اللعالمین کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے بارہ ربیع کے اول کے مناسبت سے پاکستان میں بین الاقوامی رحمت اللعالمین کانفرنس کے انعقاد کی منظوری دے د۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے آج (بدھ) اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اس ملاقات میں بارہ ربیع الاول شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
وزیراعظم نے ایک انتظامی کمیٹی تشکیل دی جو اس موقع پر رحمت اللعالمینﷺ کانفرنس کے انعقاد کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے گی۔ کمیٹی میں وزیراطلاعات فواد چوہدری،وزیرمذہبی امور نورالحق قادری، پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان،ڈاکٹر بابراعوان، اعجاز چوہدری، سینیٹر جاوید فیصل اور ذرائع ابلاغ کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون افتخار درانی شامل ہیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*