تازہ ترین

ملک کی ترقی اور خوشحالی کا دارومدار امن و استحکام اور قانون کی حکمرانی پر ہے۔ وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد( ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے منگل کے روز اسلام آباد میں قومی سلامتی کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ملک میں سکیورٹی کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا،وزیراعظم نے شرکاء کو اپنے چین کے حالیہ دورے کے بارے میں بھی بتایا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا دارومدار امن و استحکام اور قانون کی حکمرانی پر ہے۔اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خزانہ اسد عمر،وزیر اطلاعات فواد چوہدری، داخلہ امور کے وزیر مملکت شہریار خان آفریدی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

  •  
  • 1
  •  
  •  
  •  
  •  
    1
    Share

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*