تازہ ترین

ضلع کھرمنگ میں نئے یونین کونسل کی تشکیل کیلئے عوام متحرک۔

کھرمنگ(تحریر نیوزنیٹ ورک)ضلع کھرمنگ ہیڈکوارٹر سے  ملحق دو یونین کونسل کے درمیان منقسم غاسنگ تا ہلال آباد کے عوام نے غاسنگ تا ہلال آباد یونین کونسل مہم کا آغاز کردیا۔ مسلم لیگ کھرمنگ کے سنئیر رہنما مظاہر حسین ہلال آبادی کا ہمارے نمائندے سے خصوصی بات کرتے کہنا تھا کہ علاقہ غاسنگ تا ہلال آباد کے عمائدین نے صوبائی وزیر اقبال حسن سے ملاقات کر کے غاسنگ تا ہلال آباد کو الگ یونین کونسل بنانے کا پر زور مطالبہ پیش کرینگے اُنکا کہنا تھا کہ دسمبر کے مہینے میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا متوقع دورہ کے موقع پرباقاعدہ قرارداد پیش کریں گے۔
یاد رہے غاسنگ تا ہلال آباد کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت پہلی بار شاربہ فانڈیشن کے نام سے این جی او بنا کر علاقے کے عوام کی سہولت کیلئے ایمولنس سروس کا آغاز کر دیا ہے اور علاقے کے تمام مسائل مشترک اور فنڈ منقسم ہونے کی وجہ سے گزشتہ کئی سالوں اہل علاقہ الگ یونین کونسل مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

  •  
  • 29
  •  
  •  
  •  
  •  
    29
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*