تازہ ترین

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے آن لائن فارم جمع کرانے کی سہولت دینے کا فیصلہ ۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ’’نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم‘‘ کیلئے درخواستیں جمع کرانے کے خواہشمند شہریوں کی سہولت کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی کا آغاز آئندہ ہفتہ سے کریگی۔ ڈائریکٹر نادرا رضوان حیدر نے بتایا کہ آن لائن درخواستوں کی وصولی کا فیصلہ درخواستیں جمع کرانے میں شہریوں کو دشواری کے پیش نظر کیا گیا ۔ درخواستیں جمع کرانے کے عمل کو زیادہ سے زیادہ سہل بنانا ہماری اولین ترجیح ہے تا کہ دور افتادہ علاقوں کے لوگ درخواستیں دینے کی سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ نادرا نے دیہی علاقوں کے عوام کی رہنمائی اور درخواستوں کی وصولی کو سہل بنانے کیلئے اپنی موبائل رجسٹریشن وینز کے دائرہ کارکو بھی بڑھا دیا ہے اور نئی ہدایات کے بعد 3 موبائل رجسٹریشن وینز دیہی علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں۔ 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں ،روزانہ 5سے 6 ہزار درخواستیں وصول کی جارہی ہیں اور ملازمین کے اوقات کار بھی صبح سے رات11 بجے تک بڑھا دیئے گئے ہیں ۔ انہوں نے ہائوسنگ پروگرام کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس اقدام سے غریب اور کم آمدن والے طبقات میں اپنا گھر ہونے سے متعلق ایک امید پیدا ہوئی ہے ۔ دوسری جانب ایک خبرکے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت فارم ملنے کا آغاز ہو گیا جس کی قیمت 250 روپے مقرر کر دی گئی ہے اور یہ فارم قومی شناخت کے ادارے نادرا کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔ ترجمان نادرا کے مطابق اب تک174 ممالک سے 2 لاکھ افرادنے ویب سائٹ پر رسائی حاصل کی، ایک سکینڈمیں 10 ہزار ہٹس موصول ہو رہی ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ عارضی طور پرمتاثر ہوئی، پہلے گھنٹے میں 62 ہزارفارم ڈاؤن لوڈ ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی جانب سے” نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی” کے اعلان کے بعد رجسٹریشن فارم نادرا ویب سائٹ پرجاری کردیا گیا ہے۔ فارمز22 اکتوبرسے 21 دسمبر تک جمع کروائے جا سکیں گے، پہلے مرحلہ میں 7 اضلاع میں پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے، جن میں اسلام آباد، سکھر، گلگت، مظفر آباد، کوئٹہ، سوات اور فیصل آ باد شامل ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پرامید ہیں کہ گزشتہ روز اعلان کیا گیا نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ مڈل کلاس کو سہولت فراہم کرنے کا سبب بنے گا۔

  •  
  • 8
  •  
  •  
  •  
  •  
    8
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*