تازہ ترین

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میر پور آذاد کشمیر میں یوم آذادی گلگت بلتستان کی مناسبت سے رنگا رنگ تقریب۔

میرپور آزاد کشمیر( پ ر)میرپور آزاد کشمیر :یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میر پور میں گلگت بلتستان کے یوم آزادی کے رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں گلگت بلتستان بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ تقریب میں بلتی اور گلگتی کلچر شو اور میوزک پیش کئے گئے۔جس میں طلباء وطالبات نے خوب ہلہ گلہ کیا۔ تقریب سے ڈین انجینئر انورخطاب،صدر ڈسٹرکٹ بار میر پور راجہ عبدالعزیز، پروفیسر نفیس کیانی اور دیگرنے خطاب کرتے ہوئے جی بی کے طلباء کو گلگت بلتستان کے آزادی کے مبارک دی اور کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام بڑی جفاکش قوم ہے۔ انہوں نے اپنے بزرو بازو اپنے خطے سے ڈوگڑوں سے آزاد کیا۔اور اپنے آزادی کو پلیٹ میں رکھ کر قائد اعظم کو پیش کیا۔ان کی حب الوطنی پر شک نہیں کیا جاسکتا۔ گلگت بلتستان نے عوام اور جوانوں نے ہمیشہ پاکستان کی دفاع اور ترقی کیلئے پیش پیش رہا ہے۔ گلگت بلتستان کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کشمیری اور گلگت بلتستان کے عوام میں خون کا رشتہ ہے اس رشتے کو کوئی جدا نہیں کرسکتاانشاء اللہ ایک دن کشمیر بھی آزاد ہوگا۔تقریب میں گلگت بلتستان کے یوم آزادی کا کیک بھی کاٹے گئے۔

  •  
  • 1
  •  
  •  
  •  
  •  
    1
    Share

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*