تازہ ترین

گلگت میں (حسین سب کا) کے عنوان سے عظیم الشان بین المسالک کانفرنس کا انعقاد۔

گلگت (تحریر نیوز نیٹ ورک) مرکزی امامیہ کونسل کے زیر اہتمام سٹی پارک گلگت میں ایک عظیم الشان پروگرام بعنوان ’’ یوم حسین ؑ ‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی ۔ یوم حسین کے پروگرام سےقائد ملت جعفریہ آغا سید راحت حسین الحسینی ، اہلسنت کے ممتاز عالم دین مولانا خلیل قاسمی ، ممتاز مذہبی اسکالر اور جمعیت علمائے اسلام ف گلگت بلتستان کے امیر مولانا عطااللہ شہاب ، عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے رہنما مولانا سلطان رئیس ، اسماعیلی ریجنل کونسل کےمرکزی رہنما اور مذہبی اسکالر الواعظ فدا علی ایثار ، سید عاشق حسین الحسینی ، شیخ بلال سمائری ، راجہ نثار ولی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا اور سیرت امام حسین علیہ السلام پر روشنی ڈالی ۔
مقررین نےگزشتہ کئی سالوں سے گلگت بلتستان میں مثالی امن کوفلسفہ حسینی پر عمل کرتے ہوئے مزید بہتر بنانے اور اپنے صفوں میں دشمنوں کی شرکت پر کڑی نظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کی ترقی اور تعمیر کیلئے ایک جسم اور ایک جان بن کر ہم معاملے میں مذہبی راوداری کو برقرار رکھنے کی اپیل کی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا مسلہ کبھی بھی مسلکی تفرقہ نہیں بلکہ اس خطے کے عوام کو منتشر رکھنے کیلئے ماضی میں سرکاری سطح پر فرقہ واریت کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا یہی وجہ ہے کہ گلگت بلتستان آج بھی بنیادی حقوق سے محروم ہیں ۔مقررین نے واضح انداز میں اعلان کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام ایک گھر کے فرد کی طرح ہے اور یہاں مسلکی ہم آہنگی کی قابل تقلید مثالیں ہیں لہذا ہمیں فلسفہ کربلا کر عمل کرتے ہوئے اپنے اندر مزید اتحاد پیدا کرنے اور دشمن شناسی کیلئے نئی نسل کو شعور دینے کی ضرورت ہے ۔

  •  
  • 37
  •  
  •  
  •  
  •  
    37
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*