تازہ ترین

سکردو میں گیس سلنڈر کی دوکانوں میں سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے پر کاروائی کا فیصلہ۔

سکردو (ایس ایس ناصری سے) شہر میں LPGگیس کی قیمتیں دیگر شہروں کے برابر کیا جائے گا۔ تمام گیس سلنڈر کی دوکانوں میں نرخ نامہ آویزاں کیا جائے گا۔ جس دوکان میں نرخنامہ آویزاں نہ ہو ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار کپٹن ر ثنا اللہ خان اسسٹنٹ کمشنر سکردو نے ایل پی جی گیس سلنڈر ڈیلرز کے عہدہ داروں کیساتھ ہونے والی میٹنگ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کو مدنظر رکھنا کاروباری حضرات اور انتظامیہ کی برابر ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں غیر معیاری گیس سلنڈر کے خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناقص اور غیر معیاری سلنڈروں کے حوالے سے انتظامیہ کی ٹیم چھاپے کرے گی ان کیساتھ آپ تعاون کریں۔ گیس سلنڈر ڈیلرز نے انتظامیہ کیساتھ بھر پور تعاون کی یقین دہانی کی۔ اجلاس میں چیرمین پرائس کنڑول کمیٹی نے گیس سلنڈر ڈیلرز کیساتھ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے نرخوں میں کمی کردی گئی ۔ نئے نرخ نامے 5نومبر سے نافذ العمل ہوگا۔ 5 نومبر کے بعد نیے ریٹ کے مطابق عوام کو گیس مہینا نہ کرنے والے ڈیلرز کیخلاف قانونی کاروائی ہوگی۔

  •  
  • 7
  •  
  •  
  •  
  •  
    7
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*